سندھ میں پیٹرول پمپ24گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

Petrol latest price

کراچی: سندھ میں تمام پیٹرول پمپس24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے پیٹرول پمپس کھلنے کے اوقات کار تبدیل کردئے ہیں۔ بارشوں کے دوران پیٹرول پمپس کو 24گھنٹے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے بیکری کے اوقات کار بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں۔ بیکریز صبح 6سے رات 10بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے قبل بیکریوں کے اوقات کار صبح چھ سے شام سات بجے تک تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ مون سون کی صورتحال میں عوام کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بارشوں کی وجہ سے گاڑی اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو پیش آنے والی تکلیف کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم، پٹرول بحران کا خدشہ ٹل گیا

دوسری جانب آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے تین روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے اعلان کردیا ہے جس سے پیٹرول کا بحران ٹل گیا ہے۔ تین روز تک جاری رہنے والی ہڑتال کے باعث شہرکے 60 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول کا ذخیرہ ختم ہوگیا تھا۔

کراچی میں پیٹرول پمپس کی مجموعی تعداد تین سوکے لگ بھگ ہے۔  شہر میں پی ایس اوکے 200سے زائد فیول اسٹیشنز ہیں جہاں سے یومیہ48ہزار لیٹر سے زائد پیٹرول فروخت ہوتا ہے۔

ایک کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں برسات کے سبب بجلی اور نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے اور اکثر عوام کو جنریٹرز چلا کر گزارا کرنا پڑتا ہے جس کیلئے پیٹرول کی دستیابی ضروری ہے۔

کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں اور پیٹرول کے بحران سے ذرائع آمدورفت بھی متاثر ہوتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے پیٹرول پمپس کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ عوام زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں