وزیر اعلیٰ پنجاب کا عیدالاضحیٰ پر سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا روکنے کے لیے عوام کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ عوام کورونا کے تناظر میں ایس او پیز کی مسلسل پابندی کریں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں ہی عافیت ہے جبکہ عید الاضحیٰ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا کیونکہ کورونا کب تک رہے گا اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں سندھ میں پیٹرول پمپ24گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عیدالاضحیٰ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی اقدامات کے ذریعے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ میں تمام پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے پیٹرول پمپس کھلنے کے اوقات کار تبدیل کردیے ہیں۔ بارشوں کے دوران پیٹرول پمپس کو 24گھنٹے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے بیکری کے اوقات کار بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں۔ بیکریز صبح 6سے رات 10بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے قبل بیکریوں کے اوقات کار صبح چھ سے شام سات بجے تک تھے۔


متعلقہ خبریں