سعودی عرب اور مشرق وسطی میں عید الاضحی 31 جولائی کو ہونے کا امکان


ریاض: ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور مشرق وسطی میں عید الاضحی 31 جولائی کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے ایک  بیان میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پورے ملک میں آئندہ پیر کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ انسانی آنکھ یا سائنسی آلات کی مدد سے اگر کسی شہری کو چاند نظر آئے تو وہ  قریبی عدالت میں اپنی گواہی درج کرائے۔

ادھرماہرین کہتے ہیں کہ خطے میں عید 31 جولائی کو ہی ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ہو گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پہلے والے بیان پہ قائم ہیں اور عید قربان 31 جولائی کو ہو گی۔

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے لڑنے کے لیے جلد ہی ہماری 4 کمپنیاں وینٹی لیٹرز بنا رہی ہوں گی۔

ان کا کہنا کہ 26 فروری کو کورونا کیس سامنے آیا تھا۔ ہمارے پاس سینیٹائزر تک موجود نہیں تھے۔ وزارت سائنس کا مقصد نچلے طبقے کی مدد کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں موسمیاتی تبدیلی دنیا کیلئے سب سے بڑا چیلنج قرار

وفاقی وزیر فواد چوہدری  کا کہنا تھا کہ حکومت کی پہلی ترجیح ملک میں وینٹی لیٹرز کی فراہمی ہے۔ پاکستان بہت جلد دوسرے ممالک کو بھی وینٹی لیٹرز فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں ڈرونز کی اہمیت سے انکار نہیں۔ زرعی شعبے میں ڈرونز کی تیاری میں اہم پیشرفت ہو گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عراق اور وسط ایشیائی ریاستوں سے روابط ہو رہے ہیں۔ این ڈی ایم اے کو ڈرون دے رہے ہیں تاکہ ٹڈی دل کو روکا جا سکے۔


متعلقہ خبریں