اسلام آباد:چڑیا گھر انتظامیہ کی غلفت سے ہرن زخمی


اسلام آباد چڑیا گھر سے جانوروں کی منتقلی کی دوران انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے نایاب نسل کا ہرن زخمی ہوگیا جس کوعلاج معالجے کے بعد ایف ایٹ انکلوژر منتقل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد چڑیا گھر سے جانوروں کی منتقلی کے دوران انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے منتقلی کے دوران نایاب نسل کے ہرن کو سر اور پیٹ پر زخم آئے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانوروں کی منتقل کے دوران نر ہرن بپھر گیا جس کی ٹکر سے مادہ ہرن زخمی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا جانوروں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہرن کو علاج معالجے کے بعد ایف ایٹ انکلوژر منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بنیادی ضروریات اور سہولیات کی عدم دستیابی پر وفاقی دارالحکومت کے مرغزار چڑیا گھر کے تمام جانوروں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے میں کہا کہ مرغزار چڑیا گھر میں قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ معزز جج کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا چڑیا گھر بنیادی ضروریات اور سہولیات نہیں رکھتا اور وہاں قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی تھی۔


متعلقہ خبریں