فواد چوہدری نے پب جی گیم پر پابندی کی مخالفت کردی

پی ٹی اے کا پب جی گیم پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم پر پابندی لگانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے میں اس طرح کی پابندیوں کے سخت خلاف ہوں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ایسے رویوں سے ٹیکنالوجی کی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی، ہم ایسے فیصلوں کے معاشی نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے، امید ہے کہ وفاقی وزیر امین الحق اس معاملے کا نوٹس لیں گے، ایسے فیصلوں کے دوررس نتائج ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں پب جی گیم کے باعث خود کشیاں بڑھنے کے سبب پابندی عائد ہے۔ ایک ماہ کے دوران لاہور میں پب جی کی وجہ سے خود کشیوں کے تین واقعات سامنے آئے ہیں جس کے بعد آئی جی پنجاب پولیس نے گیم پر پابندی کے حوالے سے اعلی حکام کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پب جی گیم پر پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

ماہرین صحت بھی پب جی کو بچوں کی ذہنی صحت کے لیے خطرناک قرار دے چکے ہیں۔ پب جی گیم کیھلنے کی اجازت نہ ملنے پر لاہور میں دو بچوں نے خودکشی کی جس کے بعد ان کے ورثاء کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق آئی جی پولیس نے بھی پی ٹی اے کو پب جی گیم پر بندش لگانے کے لیے خط لکھا تھا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے آن لائن گیم پر پابندی کیخلاف کمپنی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کر رکھی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد14 جولائی کو پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں