جنوبی ایشیا میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 221 افراد جاں بحق

جنوبی ایشیا میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 221 افراد جاں بحق

جنوبی ایشیا میں مون سون بارشوں اور طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں  بنگلا دیش، بھارت اور نیپال میں مجموعی طور پر 221 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

بھارت کے شمال مشرقی علاقے شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جہاں اب تک موجودہ بارشوں سے 79 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

شمال مشرقی ریاست آسام میں سیلاب نے 10 لاکھ سے زائد افراد کو بے گھر کر دیا جبکہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے سینکڑوں گھر تباہ اور ہزاروں ایکڑ اراضی کو شدید نقصان پہنچا۔

برہم پترا دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے اردگرد کی علاقے زیر آب آ گئے۔

رپورٹ کے مطابق قاضی رنگا نیشنل پارک کے سیلاب کی زد میں آنے سے 90 سے زائد جانور بھی ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسام میں طوفانی بارشوں سے ڈھائی ہزارسے زیادہ دیہات متاثر جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار ایکڑ زمین تباہ ہو چکی ہے۔

انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 21 اضلاع میں ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں جہاں اب تک 47 ہزار سے زائد افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: تیز بارش نےشہر جل تھل کردیا،کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق

دوسری جانب نئی دہلی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئی دہلی، ہریانہ اور پنجاب میں مزید دو سے تین روز تک شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں