کشمیری عوام نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

کشمیری عوام نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ ان کی منزل پاکستان ہے۔

یوم الحاق پاکستان:کشمیریوں کو ان کا حق دلانےکیلئےلڑتے رہیں گے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے معصوم و نہتے لوگوں پر کی جانے والی فائرنگ کی شدید مذمت کی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر نے بات چیت میں کہا کہ پاکستان میں شامل ہونے کے لیے کشمیری عوام نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیرنے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ آخری ہندوستانی فوجی کے ریاست جموں و کشمیر سے نکلنے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

بھارت کسی بھی وقت پاکستان پر جنگ مسلط کرسکتا ہے، سردار مسعود خان

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ 19جولائی یوم الحاق پاکستان کشمیرکی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کشمیرکے گہرے تاریخی، جغرافیائی،تجارتی، ثقافتی اور مذہبی رشتے ہیں۔

چیئرمین کشمیر کونسل ای یوعلی رضا سید نے کہا کہ کشمیری اپنی سرزمین پربھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیرکی آزادی تک ہم یورپ میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بھارتی حکام نے کشمیریوں کو ہتھیار اٹھانے پہ مجبور کیا، علی رضا

ہم نیوز کے مطابق علی رضا سید نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیرمیں مظالم بند کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے عالمی برادری سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ اس ضمن میں تعاون  کرے۔


متعلقہ خبریں