چار ماہ تعطل کے بعد پاکستان میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع ہو گی

شمالی وزیرستان: آٹھ ماہ کے بچے میں پولیو کیس کی تصدیق

اسلام آباد:  کورونا وائرس کے باعث چار ماہ تعطل کے بعد پاکستان میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع ہو گی۔

کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد، اٹک اور جنوبی وزیرستان سرفہرست، انسداد پولیو مہم میں آٹھ ہزار سے زائد ورکرز حصہ لیں گے۔

اگست، ستمبرمیں بڑے پیمانے پر ملک گیر پولیو مہم چلائی جائےگی، لاپرواہی سے اپنے بچوں کومحفوظ رکھنےکیلئے تعاون اور پولیو ویکسین پلان اہم ہے۔

گھر گھر مہم، پولیو کے ساتھ کورونا وبا، ماسک، سماجی فاصلے سے متعلق شعور کیلئےضروری ہے۔

خیال رہے کہ پولیو مہم چار ماہ  قبل 20 مارچ کو کورونا کے باعث تعطل کا شکار ہوئی تھی۔

بلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آ گیا

یاد رہے کہ  رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ گزشتہ ماہ بلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آیا تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں 3 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

اس سے قبل 14 مارچ کو سندھ میں 48 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

11 مارچ کو بھی پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے تھے، ترجمان انسداد پولیو پروگرام کا کہنا تھا کہ نئے پوليو کيسز خيبر پختونخوا اور بلوچستان سے رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین جلد دستیاب ہو گی، عالمی ادارہ صحت

انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک سے 36 ماہ کى بچى میں وائرس کى تصديق ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے ژوب کے علاقے سے 24 ماہ کا بچہ پوليو وائرس کا شکار ہو گیا۔


متعلقہ خبریں