کے الیکٹرک کے خلاف وفاقی حکومت کوئی اقدام نہیں کریگی، سعید غنی

فائل فوٹو


کراچی: سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کے لیکٹرک کے خلاف وفاقی حکومت کوئی اقدام نہیں کرے گی۔

نیب نے کے الیکٹرک کے خلاف انکوائری شروع کردی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ کیمپ لگا کر احتجاج کیا جا رہا ہے جو صرف ڈرامہ ہے۔

سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے الزام عائد کیا کہ کے الیکٹرک کے مالک کے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف پر احسانات بہت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حیسکواورسیپکوکی جانب سے بھی 12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

کے الیکٹرک:پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے وزیر بھیجنے کا مطالبہ کردیا

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر سعیدغنی نے کہا کہ جے آئی ٹی کی اصل رپورٹ حکومت سندھ نے جاری کی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک وزیر کو چیزوں کا علم ہی نہیں لیکن انہوں نے جھوٹے کاغذات اسمبلی میں لہرائے۔

پی پی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ کے ایشوزپرہمیشہ آواز بلند کی ہے اس لیے وفاقی حکومت کے نشانے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرمختلف الزامات بھی لگائےجاتے ہیں لیکن ہم کسی بھی قیمت پر سندھ کے مفادات کا سودا نہیں کریں گے۔

کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے، وزیراعلی سندھ

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ تین بارمینگروزکی کاشت کے حوالے  سے ورلڈریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ارب سے زائد مینگروز لگائے گئے ہیں جسے عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں