کراچی میں ایک اور خوفناک آتشزدگی: 3 فیکٹریوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا



کراچی: لانڈھی پروسیسنگ ژون میں لگنے والی آگ  پر 18 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ 

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ  آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سول انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کی ٹیم بھی لگی آگ پر قابو پانے کے لیے مصروفِ عمل تھی۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کی گاڑیاں بھی آگ بجھانے کی کوشش میں سرگرداں رہیں۔

کراچی: ایف ٹی سی میں آتشزدگی، نیشنل بینک کے ریکارڈز کو نقصان

ہم نیوز کے مطابق گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ نے بے قابو ہو کر ساتھ میں واقع کپڑے اور پلاسٹک کی فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

متاثرہ عمارت کی چھت بھی گر گئی تھی جبکہ آگ نے عمارت کی دیواروں کوبھی نقصان پہنچانا شروع کردیا تھا۔ عمارت میں پھنسے دو مزدوروں کو بھی ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

پاک بحریہ کے تین فائر ٹینڈرز، پروسیسنگ زون کی تین اور پورٹ قاسم کی دو گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہیں۔

دوسری جانب واٹربورڈ کے مزید ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی، ایم ڈی واٹربورڈ خالد شیخ کا کہنا تھا کہ لانڈھی اور صفورا کے بعد شیرپاؤ ہائیڈرنٹ کو بھی دیگر ٹینکرز سے خالی کرالیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیپا ہائیڈرنٹس کو بھی تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے، واٹربورڈ آگ پر قابو پانے کیلئے دولاکھ گیلن سے زائد پانی فراہم کرچکا ہے، فائربریگیڈ کی درخواست پر مزید ٹینکرز بھی روانہ کیئے جارہے ہیں۔

ابتدائی تخمینے کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کا گتا اور کپڑا جل کر خاکستر ہو چکا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مختلف مقامات سے دیواروں کو توڑ کر لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی تھی۔

ہم نیوز کو ریسکیو حکام نے بتایا ؤکہ فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں اورایک اسنارکل آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف رہیں۔

قبل ازیں ہم نیوز کے استفسار پر ریسکیو حکام کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن مکمل کرنے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

گتے کی فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی کو فائر بریگیڈ حکام نے چند گھنٹے قبل تیسرے درجے کی قرار دے دیا تھا۔

کراچی میں آتشزدگی:50سے زائد باڑے جل گئے، درجنوں جانور جھلس کر ہلاک

فائر بریگیڈ حکام نے صورتحال دیکھ کر شہر بھر کے تمام فائر ٹینڈرز کو جائے وقوع پر طلب کرلیا تھا جب کہ واٹر بورڈ حکام نے تمام ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

ہم نیوز نے فائر بریگیڈ حکام کے حوالے سے ابتدا میں بتایا تھا کہ فیکٹریوں میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

کراچی: تین ہٹی کے قریب آتشزدگی سے درجنوں جھونپڑیاں نذر آتش

واٹر بورڈ حکام کا ابتدا ہی میں کہنا تھا کہ 20 سے زائد واٹر ٹینکرز پروسیسنگ زون کی طرف روانہ کردیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ کا فونٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ آگ پر فوری طور پہ قابوپانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے جائیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی زندگیاں ہر صورت میں بچائی جائیں اوراگر مزید فائر ٹینڈرز کی ضرورت ہے تو دیگر اداروں سے بھی لیے جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی سے کہا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے ضرورت پڑنے پر رینجرز و پولیس کی بھی مدد حاصل کی جائے۔

حیدرآباد: جامشورو تھرمل پاور ہاؤس کے گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی

سید مرادعلی شاہ نے ہونے والی آتشزدگی کے متعلق مکمل انکوائری رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق لانڈھی کی فیکٹریوں میں ہونے والی آتشزدگی پہ قابو پانے کے لیے پاک بحریہ کی ٹیم سول انتظامیہ کی درخواست پر مدد کے لیے پہنچ گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس وقت پاک بحریہ کی ٹیم اور تین فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔


متعلقہ خبریں