میاں شہباز شریف ملاقات کرنے سے گریزاں


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے سے گریزاں ہیں۔ یہ دعویٰ انتہائی ذمہ دار ذرائع نے کیا ہے۔

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پی پی نے ن لیگ کو اپنے چیئرمین بلاول بھٹو اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے درمیان ملاقات کرانے کا پیغام بھیجا تھا لیکن وہ طے نہیں پاسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بجائے آج ن لیگ کا ایک اعلیٰ سطحی تین رکنی وفد چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرے گا۔

ن لیگ کے ذمہ دار ذرائع کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طبیعت مکمل طور پر بحال نہیں ہے جس کی وجہ سے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات نہیں ہو سکے گی۔

شہبازشریف کا بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، اے پی سی کے انعقاد پر مشاورت

ہم نیوز کے مطابق میاں شہباز شریف کے بنا ملاقات کرنے والے ن لیگ کے وفد میں ایاز صادق،  احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق شامل ہوں گے۔

میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس: شہباز شریف اور بلاول کا واک آؤٹ

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذرائع نے بتایا تھا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف کی طبیعت کے متعلق استفسار کیا تھا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے مرکزی صدر نے سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں