شام: کار بم دھماکہ، پانچ جاں بحق 85 زخمی


دمشق: شام کے شہر عذاز میں ہونے والے خوفناک کار بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 85 سے زائد زخمی ہیں۔

روسی افواج نے شام کو فضائی حملے سے بچالیا: اسرائیلی ڈرون مار گرایا

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کار بم دھماکے سے زخمی ہونے والے 15 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دمشق میں متعدد دھماکے، عمارتیں لرز گئیں

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ تاحال کسی بھی گروپ نے کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 


متعلقہ خبریں