امریکہ: واشنگٹن میں فائرنگ ، ایک ہلاک، آٹھ افراد زخمی

امریکہ: واشنگٹن میں فائرنگ ، ایک ہلاک، آٹھ افراد زخمی

واشنگٹن: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جب آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکہ: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، ایک ہلاک پانچ زخمی

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کولمبیا ہائیٹس میں پیش آیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

امریکہ میں پولیس کی فائرنگ، ایک اور سیاہ فام شخص ہلاک

خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع پرپہنچ گئے ہیں اور انہوں نے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں بھی لے لیا ہے۔

امریکہ میں سفید فام کی فائرنگ: پانچ ہلاک ، تین پولیس اہلکاروں سمیت 21 زخمی

پولیس اور تفتیشی ادارے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کررہے ہیں جب کہ عینی شاہدین سے بھی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد فائرنگ میں ملوث تین ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


متعلقہ خبریں