ملک بھر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملک بھر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی وسطی پنجاب ،مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں بھی گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، مری، جہلم، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرنوالہ اور حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے۔

منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخوپورہ، قصور، جھنگ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی.

ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر، لیہ اور بھکر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے اضلاع سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، کراچی، ٹھٹہ اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب بھی رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی جبکہ چارسدہ، مردان، کرک، کوہاٹ، کرم ایجنسی اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ڈی آئی خان اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے اضلاع بارکھان، لسبیلہ، تربت، آواران اور خضدار میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

گزشتہ روز بھی ملک کے مختلف حصوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے حافظ آباد میں 92 ملی میٹر، نارووال میں 49 ملی میٹر، مری میں 24 ملی میٹر، سیالکوٹ میں 19 ملی میٹر، اسلام آباد میں 09 ملی میٹر، منڈی بہاؤ الدین میں 9 ملی میٹر، جہلم میں 7 ملی میٹر، چکوال اور گوجرانوالہ میں 6 ملی میٹر، لاہور میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیبر پختونخواہ کے ضلع بالاکوٹ میں 30 ملی میٹر، پارا چنار میں4 ملی میٹر، کاکول میں 3 ملی میٹر، کشمیر کے ضلع کوٹلی میں 19 ملی میٹر 19 ،راولا کوٹ اور گڑھی دوپٹہ میں 9 ملی میٹر، مظفر آباد میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سندھ کے  اضلاع پڈ عیدن میں 16 ملی میٹر، دادو میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گلگت بلتستان کے علاقے گوپس اور بونجی میں 3 ملی میٹر جبکہ بلوچستان کے علاقے تربت میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں