سرائے عالمگیر: ٹک ٹاک نے 10 سالہ بچے کی جان لے لی

فائل فوٹو


لاہور: سرائے عالمگیر میں ٹک ٹاک نے بندوق سے کھیلتے ہوئے 10 سالہ بچے کی جان لے لی۔

پاکستان میں بھی ٹک ٹاک کا جنون خطرہِ جان بن گیا۔ سرائے عالمگیر میں 10 سالہ بچہ گولی  لگنے سے زخمی ہو گیا۔ گولی بچے کو بائیں ٹانگ پر لگی جس کے بعد اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بچہ اپنے والد کے پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ گولی چل گئی۔

یہ بھی پڑھیں امریکہ میں ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپس پر پابندی عائد کرنے پر غور

گزشتہ ماہ بھارت نے چین کے ساتھ لداخ کے مقام پر ہونے والی جھڑپ کے بعد ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی حکومت کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا کہ ملکی خود مختاری، سالمیت اور دفاع کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 130 کروڑ بھارتیوں کے ذاتی نوعیت کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے یہ اقدام کیا گیا تھا۔

بھارت نے جن موبائل ایپس پر پابندی عائد کی ان میں ٹک ٹاک، شیئراٹ، یوسی براوزر، کلیش آف کنگز، بیوٹی پلس، ویگو ویڈو، ڈی یو براوزر، لائکی، وڈ میٹ سمیت دیگر 59 ایپس شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں