اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی


لندن: دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 113 رنز سے شکست دے دی۔

اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ کی جانب سے 312 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 198 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بروکس 66،بلیک ووڈ 55 اور کپتان جیسن ہولڈر 35 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ تین جبکہ اسٹوکس، بیس اور ووکس دو، دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

انگلینڈ کی اس جیت کے ساتھ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا ہدف بلیک ووڈ کی شاندار 95 رنز کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔


متعلقہ خبریں