کراچی کے مسائل بغیر فنڈز کے حل نہیں ہو سکتے، میئر کراچی

کراچی کے مسائل بغیر فنڈز کے حل نہیں ہو سکتے، میئر کراچی

فائل فوٹو


اسلام آباد: میئر کراچی وسیم ختر نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل بغیر فنڈز کے حل نہیں ہو سکتے۔

میئرکراچی وسیم اختر نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کے دوران کہا کہ کراچی میں بارش سے ہر جگہ ہی پانی جمع ہو گیا۔ بلدیاتی نظام میرے پاس ہے لیکن بدقسمتی سے فنڈز نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگریز دور میں بنائے گئے نالوں میں پائپ لائینوں کی مرمت نہیں کی گئی جبکہ برسات سے پہلے صرف نالوں کی صفائی سے مسئلے حل نہیں ہوتے۔

وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے نالوں کا پانی سڑکوں پر آ جاتا ہے اور صفائی مہم ماضی میں ہوئی ہو یا ابھی نالوں کے مسئلے کا حل یہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی صورتحال وفاق، صوبائی حکومت اور بلدیات صحیح نہیں کر سکتے۔ سندھ حکومت نے تو کراچی کو تقسیم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں مزاحتمی ٹائیفائیڈ پھیلنے کا خطرہ

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے فنڈز اور وسائل دستیاب نہیں ہوں گے تو مسئلہ حل نہیں ہو گا اور کراچی میں یکساں نظام، فنڈز اور وسائل کی فراہمی وقت کی ضررورت ہے۔


متعلقہ خبریں