پرائیویٹ اسکولز کا 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد کے مختلف پرائیویٹ اسکولز نے کل چھٹی کا اعلان کردیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے مشترکہ پریس کانفرنس میں 15 اگست سے اسکولز کھولنے کا اعلان کیا گیا۔

صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ہدایت خان نے کہا کہ 8 ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں اور بچوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ حکومت سے مذاکرات کیے گئے لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایس او پیز بنا کر اسکولز کھولیں گے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تجاویز بھیج دی گئی ہیں اور حکومت بھی تعلیمی اداروں سے متعلق مزید مشاورت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارو ں سے متعلق ایس او پیز پر نظرثانی کی جائے گی۔ اگست کے پہلے اور پھر تیسرے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر دوبارہ نظرثانی کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جامعات پی ایچ ڈی کرنے والے طلبا کو 15 ستمبر سے پہلے بلا سکتے ہیں۔ تمام تعلیمی اداروں کو چاہیے کلاسز کا آغاز کرنے سے پہلے صفائی کروائیں اور سینیٹائز کریں۔

یہ بھی پڑھیں حالات نارمل ہونے تک اسکولز نہیں کھولیں گے، وزیرتعلیم پنجاب

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پرعمل درآمد کا خاص خیال رکھنا ہو گا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق تربیت ہوگی اور بعض تعلیمی اداروں کو انتظامی دفاتر پہلے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہوئی تو ملک بھر میں یکم ستمبر سے اسکول کھولے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں