الیکٹرک کار کے اسلام آباد میں پہلے چارجنگ اسٹیشن کا آغاز

الیکٹرانک گاڑی پاکستان میں کتنے کی ملے گی؟

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرک کار کے اسلام آباد میں پہلے چارجنگ اسٹیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ الیکٹرک کار کے اسلام آباد میں پہلے چارجنگ اسٹیشن کی لانچنگ کے حوالے سے میں بہت پُرجوش ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اٹک آئل کی جانب سے فلیگ شپ چارجنگ کی سہولیات کا جناح ایونیو میں آغاز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ایک اور ہدف تھا تاکہ مُلک میں ای ویہیکلز کی مستقبل کی ٹرانسپورٹ کے طور پر حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

اس سے قبل کراچی کی ایک کمپنی نے ایک الیکٹرک کار متعارف کرائی جس کی قیمت محض چار لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ کمپنی نے رکشہ اور موٹر سائیکلیں بھی متعارف کرائی ہیں جن کی قیمتیں بالترتیب دو لاکھ روپے اور 55 ہزار روپے رکھی گئی ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کی گاڑیاں کی فی کلومیٹر لاگت محض ایک روپے 25 پیسے ہوگی جو کہ عوام کیلئے ٹرانسپورٹ کا سب سے سستا آپشن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں دبئی میں بغیر ڈرائیور کے روبوٹ بس کی آزمائش شروع

گاڑی متعارف کرانے والے گروپ کراؤن جت چیئرپرسن فرحان حنیف کے مطابق ایک مرتبہ چارج کرنے پر موٹر سائیکل اور رکشہ 60 سے 70 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتے ہیں جبکہ گاڑی 50 کلومیٹر چلے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کاوش میں آٹھ چینی کمپنیز کا اشتراک بھی شامل ہے اور جیسے ہی حکومت اپنی الیکٹری وہیکل پالیسی متعارف کرائے گی کمپنی اپنی پیداوار بڑھادے گی۔


متعلقہ خبریں