دوہری شہریت: مجھے سپریم کورٹ نے کلین چٹ دی ہے، زلفی بخاری

ہنرمند افرادی قوت برآمد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، زلفی بخاری

فوٹو: فائل


وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار علی بخاری نے کہا ہے کہ میری دوہری شہریت کے معاملے کوغلط تناظرمیں لیا جارہاہے، اس حوالے سے سپریم کورٹ نے مجھے کلین چیٹ دی ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ میری دوہری شہریت کسی سے چھپی ہوئی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں وزیراعظم عمران خان ڈونلڈٹرمپ کوبھی بٹھا سکتےہیں۔ کابینہ میں کسی کوبھی دعوت دینے کی صوابدید وزیراعظم کی ہے۔ وزیراعظم چاہیں توغیرملکی شہری کوبھی کابینہ اجلاس میں بلاسکتے ہیں۔ وزیراعظم کا حکم ہوا تو دوہری شہریت ختم کردوں گا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ اپنی قبرکے لیے جگہ بھی پاکستان میں مختص کررکھی ہے۔ لیگی رہنماوَں نے حکومت کرنے کے بعد اقامے لیے جس پرنااہل ہوئے اپنےاکاوَنٹس اورکرپشن چھپانےکیلئےحکومت کرنےکے بعد اقامہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت ڈکلئیرکرنا اورچھپانا دومختلف باتیں ہیں۔ نوازشریف نے حلف لیا تھا آج وہ کہاں ہے؟۔ میں پارلیمنٹ یاسینیٹ کاحصہ نہیں ہوں۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ قانون میں نہیں ہےکہ دوہری شہریت کاحامل شخص معاون خصوصی نہیں ہوسکتا۔ اراکین پارلیمنٹ کےایک پاسپورٹ رکھنےکےحق میں ہوں۔

زلفی بخاری نے کہا کہ اگلےانتخابات میں باقاعدہ حصہ لے سکتا ہوں۔ دہری شہریت سے متعلق قانون پربحث ہونی چاہیے، کچھ چیزیں واضح ہونی ضروری ہیں۔ وزیراعظم ہمیشہ اوورسیزکی آوازرہےہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی اور مشیروں نے اپنے اثاثے پبلک کردیے تھے۔

جاری تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داوَد کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 75کروڑ 68لاکھ سے زائد ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے اثاثوں کی مالیت 29کروڑ70لاکھ ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے اثاثوں کی ملکیت ایک کروڑ40لاکھ 48ہزار روپے ہے۔

جاری تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے اکاوَنٹ میں 6لاکھ 47ہزار853روپے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کے مجموعی اثاثے 11کروڑ سے زائد ہیں۔ شہبازگل امریکا کے گرین کارڈ ہولڈر ہیں۔

مزید پڑھیں: عدالت کا لیگی رہنما حنیف عباسی اور انکے اہلخانہ کے اثاثے بحال کرنے کا حکم

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے اثاثے 5کروڑ روپے سے زائد ہیں۔

وزیراعظم کے 15 معاون خصوصی میں سے 6 کی دہری شہریت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کینیڈین شہری اور ندیم بابر امریکی شہری ہیں۔ ذوالفقارعلی بخاری برطانوی شہری اور شہزادہ سید قاسم امریکی شہری ہیں۔

جاری تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کے پاس پاکستان میں کوئی اثاثہ نہیں ہے، لندن میں اربوں روپے کے اثاثے ہیں۔


متعلقہ خبریں