پاکستان سے کورونا ختم ہو رہا ہے، اپوزیشن کو دکھ ہے: یاسمین راشد

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کو اس بات کا دکھ ہے کہ پاکستان سے کورونا ختم ہو رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا انتباہ: متعدد ممالک کی سمت درست نہیں

ہم نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پڑوسی ملک بھارت میں دیکھیں کہ کورونا کے دوران کیا حالات ہوئے ہیں؟ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کی معیشت رہے گی تو پاکستان رہے گا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے استفسار کیا کہ کون سا اسپتال ہے کہ جہاں سہولتیں نہیں مل رہی ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایکٹمرا انچکشن میں خصوصی ڈسکاوَنٹ کرایا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ایوان کو بتایا کہ ہر ٹیسٹ پر حکومت کو پانچ ہزار روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹیسٹ لیب کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ، واشنگٹن پوسٹ

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپوسینٹرپرجتنی تنقیدکی گئی اسے سن سن کر کان پک گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپوسینٹرمیں بجلی کے بل سمیت صرف سات کروڑروپےکے اخراجات آئے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایکسپوسینٹرمیں موجود بیڈز اورکمبل سمیت تمام چیزیں قابل استعمال ہیں۔

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا صوبائی اسمبلی میں کہنا تھا کہ ایکسپوسینٹرکے اخراجات کا مکمل حساب ویب سائٹ پرموجودہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے1587نئے کیسز رپورٹ، 31اموات

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ کورونا ختم ہو گا توتمام چیزیں پنجاب کےاسپتالوں میں انسٹال کردی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں