لاہور: بارش، ٹریفک کا نظام درہم برہم، وارڈنز غائب، شہری پریشان

لاہور: بارش، ٹریفک کا نظام درہم برہم، وارڈنز غائب، شہری پریشان

لاہور: شہرمیں ہونے والی بارش نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا ہے جب کہ ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی پوائنٹس سے غائب دکھائی دے رہے ہیں۔

کراچی بارش سے جل تھل ہوگیا: گیارہ انسانی جانیں لقمہ اجل بن گئیں

ہم نیوز کے مطابق لاہور میں ہونے والی بارش کے سبب شہریوں کی زندگی اس وقت اجیرن ہو چکی ہے کیونکہ ٹریفک وارڈنز کے پوائنٹس سے غائب ہونے کے باعث ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار ہے۔

اس وقت جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور کینال روڈ میں ٹریفک کا بے پناہ دباؤ ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں۔ کئی مقامات پر شہری اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کی کوشش بھی کررہے ہیں۔

کراچی اور لاہور میں بارش نے تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات لاہور کے مطابق شہر میں 47 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جب کہ شام چار بجے سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایم ڈی واسا سمیت تمام متعلقہ ٹیمیں بھرپور طریقے سے متحرک ہیں۔ ایم ڈی کا کہنا ہے کہ سیورج لائنوں اور نالوں کی کی مؤثر صفائی کی بدولت بارشی کے پانی کی نکاسی میں مدد ملی ہے۔

لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش، لیسکو کے90 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اب تک سب سے زیادہ بارش جوہر ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی ہے جو 47 ملی میٹر ہے جب کہ گلشن راوی میں 36، اندرون شہر 29، گلبرگ میں 23، نشتر ٹاؤن میں 12 اورمغل پورہ میں پانچ ملی میٹربارش ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں