خریدی گئی 60 لاکھ ٹن گندم زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا؟ سراج الحق

پیپلز پارٹی، ن لیگ لین دین کر کے مقدمات ختم کروا رہے ہیں، سراج الحق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت بتائے کہ خریدی گئی 60 لاکھ ٹن گندم زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مئی میں خریدی گئی 60 لاکھ ٹن گندم صرف2ماہ میں کہاں گئی؟۔ حکمرانوں کی نااہلی سے ہمارےادارے اورکرنسی مذاق بن گئی ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کھل کرسامنے آگئی ہے۔ لگتا یہی ہے کہ صرف کپتان نہیں پوری ٹیم مائنس ہونے والی ہے۔

سینیٹر سرا ج الحق نے کہا کہ امریکی اوربرطانوی شہریت رکھنے والوں کو پاکستانی عوام کے مسائل کا ادراک ہی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سینیٹر سراج الحق نے کہا تھا کہ وزیراعظم جس چیز کےمہنگا ہونے کا نوٹس لیتے ہیں وہ مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہے، لوگ اب وزیراعظم کے نوٹسز سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ اب مائنس یاپلس کی بجائےعوام کی مرضی کو نمبر ون قرار دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم کےتمام دعوے الٹ ہو چکے ہیں۔ ملکی سیاسی منظرنامہ اضطرابی کیفیت کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت فوری طور پر بجلی و گیس کے بلوں کی معافی کا اعلان کرے، سراج الحق

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل  اپنے ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا تھا کہ حکومت اعلانات، وعدوں اور تقریروں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت میں وزیروں اور مشیروں کی فوج ہے لیکن کام کچھ بھی نہیں کر رہی ہے۔ نالائق اور نااہل لوگوں کو مشیر بنایا ہوا ہے۔ حکومت کے لیے وارننگ ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا تھا کہ حکومت اب تک کوئی مشترکہ پلان نہیں دے سکی ہے ہم حکومت سے کہنا چاہتے ہیں کہ یہ وقت لڑائیوں کا نہیں ہے۔ حکومت و حزب اختلاف ایک پیج پر نیشنل ایکشن پلان بنائیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ لاک ڈاوَن کی صورتحال آدھا تیتر اور آدھا بٹیر جیسی ہے۔ عوام تذبذب کا شکار ہیں جس سے مشکلات درپیش ہیں۔

 


متعلقہ خبریں