پشاور: آج دو مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا



پشاور: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے درمنگی گارڈن اورایگزیکٹولاجز ورسک روڈ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس پشاور میں ایک اور ہیلتھ ورکر کی جان لے گیا

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق آج سہ پہر چار بجے سے ہو گا۔

ڈپٹی کمشنرپشاور محمدعلی اصغرکے مطابق مذکورہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا : کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق، 196 متاثر

ہم نیوز کے مطابق ڈی سی پشاور نے واضح کیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں نہ تو کسی کو داخلے کی اجازت ہو گی اورنہ ہی کسی کو باہر جانے دیا جائے گا۔

ڈی سی پشاورکے مطابق ادویات کی خریداری کے لیے فارمیسیز کھلی ہوئی ہوں گی جب کہ جنرل اسٹورز، تندور اورایمرجنسی سے متعلقہ دکانوں پر بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے قوانین کا اطلاق نہیں ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی سی پشاور کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد یقینی بنانے سے متعلق تمام ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: مارکیٹیں بند کرنے، سرکاری ملازمین سے گھر سے کام لینے پر غور

ڈی سی پشاور نے واضح کیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں