ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج منعقد ہو گا۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا عید کے بعد اے پی سی بلانے پر اتفاق

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں دوپہر ڈیڑھ بجے منعقد ہو گا۔

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ن لیگ کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ شرکت کریں گے۔

ن لیگ کا وزیراعظم سے اعتماد کا دوبارہ ووٹ لینے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

شرکائے اجلاس ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی و اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ن لیگ: ایم پی اے نشاط ڈاہا، قیادت کے خلاف کھل کرسامنے آگئے

ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی پرغور و خوص ہو گا اور مشاورت کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں