پنجاب: مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ دے دی

لاہور: حکومت پنجاب نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

پاکستان سے کورونا ختم ہو رہا ہے، اپوزیشن کو دکھ ہے: یاسمین راشد

ہم نیوز کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سیالکوٹ میں کلاں لدھڑ اور ٹاؤن غازی پور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کے فیصلے کے تحت واہ کینٹ میں وارڈ 3، وارڈ 8 اور یو سی سرائے کالا میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

پشاور: دو مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق گجرات میں محلہ کالو پورہ، چاہ ترنگ اور گاؤں مدینہ سیداں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت گوجرانوالہ میں نندی پور، اروپ ٹاؤن اور قلعہ دیدار سنگھ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں بنیادی اشیائے ضروریہ میسر رہیں گی۔

کورونا وائرس: دنیا میں 6 لاکھ 11ہزار سے زائد اموات

حکومت پنجاب کے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا بنیادی مقصد کورونا کے زیادہ کیسز والے علاقوں سے لوگوں کی آمد و رفت محدود کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں