مون سون: پنجاب میں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے متعدد افراد جاں بحق



لاہور: پنجاب میں ہونے والی مون سون کی بارشوں کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے کم از کم چودہ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

فیصل آباد کے علاقے تاندلیاں والا میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں ہی مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، پاکپتن کے نواحی گاوں جمن شاہ میں تیز بارش سے مکان کی چھت گر گئی اور ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق اور دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

وہاڑی میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ چنیوٹ جھنگ روڈ پر بھی کرنٹ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 14 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بارش ہوئی جس سے کئی شاہراوں پر پانی جمع ہوگیا۔ لاہور میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ وقفے وقفے سے ہونے والی بوندا باندی نے گرمی اور حبس کا زور توڑ دیا ہے۔

پنجاب میں این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ علاقوں اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں ہلکی بارش سے موشم خواشگوار ہوگیا۔۔  کے مخلتف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش ہورہی ہے،،بارش کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آج خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، مشرقی بلوچستان، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی سندھ کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا تیسرا سپل24 گھنٹوں تک جاری رہے گا اور اس دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں