ذوالحج کے چاند سے متعلق فواد چوہدری کی پیش گوئی

فواد چودھری کی نا اہلی، دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ذوالحج کے چاند سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ذُوالحجہ1441 ہجری کےچاند کی پیدائش رات 10بج کر33منٹ پر ہوچکی ہے، آج پاکستان میں کراچی اور گرد ونواح کے مطلع میں چاند نظر آ جائے گا۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ اگر بادل ہیں تو روٹ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور صحیح مقام دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ، واشنگٹن پوسٹ

خیال رہے کہ ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

وفاقی وزارت مذہبی امور نے ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز طلب کیا تھا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کامرکزی اجلاس آج نمازعصرکے بعد کراچی میں ہوگا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خدشے کے پیش نظر نے قوم سے عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ  پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد کم ہورہی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح بھی کم ہورہی ہے۔

وزیراعظم عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے برعکس پاکستان میں کورونا کی شدت کم ہورہی ہے۔ بدقسمتی سے ہمسایہ ملک بھارت میں کیسز بڑھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال عید الاضحیٰ گزشتہ برسوں سے مختلف ہو گی، چیئرمین نظریاتی کونسل

قبل ازیں وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عیدالاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروزجمعہ ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے پہلے والے بیان پہ قائم ہیں اور عید قربان 31 جولائی کو ہی ہوگی۔


متعلقہ خبریں