ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرانے کیلئے مخبری کرنیوالے کو پھانسی

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرانے کیلئے مخبری کرنیوالے کو پھانسی

تہران: ایران نے امریکی سی آئی اے کو جنرل قاسم سلیمانی کی معلومات دینے والے مخبر کو پھانسی دے دی۔

ایرانی عدلیہ کے ترجمان کے مطابق آج علی الصبح امریکہ اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایرانی شہری کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی کا قریبی کمانڈر قاتلانہ حملے میں ہلاک

انہوں نے کہا کہ محمود موسوی ماجد پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے اندر امریکہ کے لیے جاسوسی کر رہا تھا اور مختلف ادوار میں کچھ فوجی کمانڈروں خاص طور پر جنرل قاسم سلیمانی کی سرگرمیوں اور ان کے ٹھکانوں سے دشمنوں کو مطلع کرتا تھا۔

خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز میں امریکہ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا تھا تھا۔  جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئرپورٹ سے نکلتے وقت نشانہ بنایا گیا جس میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

امریکی محکمہ دفاع نے اس حملے کے جواز میں کہا تھا کہ جنرل سلیمانی عراق میں امریکی سفارتکاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کی فوجیں سینکڑوں امریکیوں کی ہلاکت اور ہزاروں کو زخمی کرنے میں ملوث تھے۔

سابق ایرانی فوجی کمانڈر اور عراقی ملیشاء کے سربراہ کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنٰہ نے ادا کی، جس میں لاکھوں کی تعداد میں افراد سیاہ پوش لباس زیب تن کیے شرکت کی۔ نماز جنازے میں ہر آنکھ اشک بار تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی ایران، سعودی عرب ثالثی کی کوششوں میں مارے گئے

نماز جنازہ کے بعد دونوں فوجی سربراہان کے جسد خاکی سوگواران کے سر پر سے گزار دیے گئے اور تہران کی سڑکوں پر جلوس کی شکل میں لے جائے گئے۔

اس موقع پر جنرل سلیمانی کے جانشین اور القدس فورس کے سربراہ اسماعیل غنی نے  سابق فوجی کمانڈر کے کاز کو آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔


متعلقہ خبریں