سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 500 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


کراچی: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بائیس سو پچاس روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں انیس سو روپے کا اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2250 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 500 کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ دس گرام سونا 1929 روپے اضافے 97 ہزار 308 روپے کا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 250 روپے ہو گئی تھی۔

سونے کی قیمت نے ایک بار پھر تمام ریکارڈ توڑ دیئے

خیال رہے کہ  معاشی تھنک ٹینک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی وبا سے عوام کا تحفظ اور اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن ہے۔ معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کا احساس پروگرام کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انتہائی مستحق افراد کی مدد کے لیے احساس پروگرام میں توسیع کی ضرورت ہے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں راعات کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ حکومت غریب عوام کو سستی رہائش فراہم کرنا چاہتے ہے۔

 

 

 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں