وزیراعظم نے میڈیا کے بقایاجات ایک ہفتے میں دینے کی ہدایت کی ہے، شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میڈیا کے بقایاجات ایک ہفتے میں دینے کی ہدایت کی ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزارت اطلاعات کو دوسری وزارتوں سے جیسے ہی فنڈز ملتے ہیں، بقایا جات ادا کردیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  وفاقی کابینہ نے پی ٹی وی لائسنس فیس میں اضافے کا فیصلہ موخر کیا۔ ماضی کی حکومتوں نے قومی ٹی وی کوتباہ کیا، 3 ہزارکے قریب پنشنرزہیں۔ پی ٹی وی کے ادارے کو ماضی کی حکومتوں نے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا۔ پی ٹی وی کی تنظیم نوکی منظوری ہوچکی ہے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ پہلی بارمعاونین خصوصی اورمشیروں نے اپنے اثاثے ڈیکلیئرکیے۔ عوامی نمائندہ ہوتے ہوئے ہر کسی کو اپنے اثاثے ڈکلیئر کرنے چاہئیں۔ اثاثے ظاہر کرنے کے فیصلے کو وفاقی کابینہ نے سراہا۔

انہوں نے کہا کہ دیامربھاشاڈیم پراناپراجیکٹ ہے۔ ماضی کی حکومتوں نےاس پرتوجہ نہیں دی۔  ہم نےدیامربھاشاڈیم منصوبےکوآگےبڑھانےکیلئےکام شروع کردیا۔

مزید پڑھیں: فیصلے کابینہ میں نہیں ہوتے، زلفی بخاری

شبلی فراز نے کہا کہ  وزیراعظم نے گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافہ پر متعلقہ وزارت سے پوچھا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ آٹے کی قیمت زیادہ نہ ہو۔ طلب اور رسد کے فرق کو ختم کرنے کیلئے گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔ ذخیرہ انداوزی سماج سے دشمنی ہے لوگ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ1997میں مجوزہ ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اداروں کی ری اسٹرکچرنگ کیلئےپلاننگ کی ہوئی ہے۔  اداروں کی ری اسٹرکچرنگ کیلئےپلاننگ کی ہوئی ہے۔ وزیراعظم نےتعمیراتی شعبےمیں فنانسنگ کیلئےسہولت دی ہے۔ اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل کی بھی کابینہ اجلاس میں منظوری دی گئی۔ ضابطہ فوجداری قوانین میں بھی ترامیم کی منظوری دی گئی۔

شبلی فراز نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پرکوروناوائرس کے بچاوَکے قوائدوضوابط پرسختی سےعمل کرناہوگا۔  کوروناوائرس کے حوالے سے حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیپیٹل ٹیریٹری وقف املاک ایکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پرتفصیل بریفنگ دی گئی

ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے کہا کہ یہ توطے ہے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کواغواء کیا گیا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ مغوی صحافی کا جلد سے جلد پتہ چلایا جائے۔

شبلی فراز نے کہا کہ تربت دھماکے کی مذمت کرتے ہیں،قیمتی جانوں کےضیاع پرافسوس ہے۔ سسٹررتھ لیوئس کی وفات پربھی دل رنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی الیکٹرک کےمسائل بہت پیچیدہ ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں جلد سے جلد لوڈشیڈنگ ختم ہو۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال ایک سے دوروزمیں بہترہوجائےگی۔


متعلقہ خبریں