ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ یکم اگست کو منائی جائے گی



کراچی:  پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ہے لہذا عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتے کو منائی جائے گی۔

ذوالحج کے چاند سے متعلق فواد چوہدری کی پیش گوئی

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی۔

چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں محکمہ موسمیات، وفاقی وزارت مذہبی امورکےحکام اوردیگر متعلقہ ماہرین شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ذالحج کے چاند سے متعلق پیش گوئی کی تھی کہ ذالحجہ 1441 ہجری کے چاند کی پیدائش رات 10 بجکر33منٹ پر ہوچکی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ آج ملک میں مطلع صاف ہونے کی وجہ سے کراچی اور گرد و نواح میں چاند نظر آئے گا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر بادل ہیں تو روٹ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور صحیح مقام دیکھیں۔

سعودی عرب:ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ31 جولائی کو ہو گی

دوسری جانب شاہی امام دہلی جامع مسجد نے اعلان کیا ہے کہ  بھارت میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عید الاضحی یکم اگست کو ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر نے قوم سے عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔


متعلقہ خبریں