ہمیں پابند کیا جائے کہ اپنے بچے سرکاری اسکولوں میں بھیجیں، عالمگیر خان

ابو بچاؤ تحریک کو اب کورونا کی کوئی فکر نہیں ہے، عالمگیر خان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا ہے کہ ہم سب کو اس بات کا پابند کیا جانا چاہیے کہ اپنے بچوں کوسرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں۔

عالمگیر خان نے سی ای او ’’کے الیکٹرک‘‘ کے گھر کی بجلی کاٹنے کا اعلان کر دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے بچے سرکاری اسکولوں میں داخل نہیں ہوں گے اس وقت تک نظام ٹھیک نہیں ہو گا۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیرخان نے حکومت سندھ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ کے کئی سرکاری اسکولوں کی حالت یہ ہے کہ وہاں پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہے۔

جولائی 2019 میں شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں پانچ سال سے لے کر 16 سال کی عمر تک کے دو کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے ہیں۔

تعلیم اورصحت کے شعبوں میں بہتری لانے کے لیے گزشتہ سالوں میں ہونے والے مذاکروں اور سیمینارز میں متعدد مقررین اس بات پر زور دیتے آئے ہیں کہ اگر اراکین پارلیمنٹس اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں بھیجنے پر آمادہ دہو جائیں تو نظام تعلیم میں یقیناً بہتری آسکتی ہے۔

قومی اسمبلی: فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کے بل پر حکومتی اراکین تقسیم

ماضی میں اس حوالے سے ہونے والے سیمینارز میں ماہرین نے اس بات پربھی افسوس کا اظہار کیا تھا کہ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ تک اپنے بچوں کو ساتھ لے جانے کے بجائے نجی تعلیمی اداروں میں پڑھنے کے لیے بھیجتے ہیں۔

ماہرین کا ماضی میں اسی طرح مختلف حکومتوں کو مشورہ رہا ہے کہ وہ اراکین پارلیمنٹس سمیت اعلیٰ سرکاری حکام کو اگرعلاج کے لیے سرکاری اسپتالوں میں جانے کی ترغیب دیں تو اس سے نظام صحت میں کئی گنا بہتری لائی جا سکتی ہے۔

کراچی کے اصل مسائل بلدیاتی ہیں، عالمگیر خان

اس وقت عملاً صورتحال یہ ہے کہ سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز بھی اپنے علاج معالجے کے لیے نجی اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں جو ایک طرح سے اپنے ہی اداروں پہ عدم اعتماد کا مظہربھی  ہے۔


متعلقہ خبریں