سائنسی لحاظ سے ذی الحج کا چاند نظر آ چکا ہے، فواد چودھری



اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سائنسی لحاظ سے ذی الحج کا چاند نظر آ چکا ہے، رویت ایپ دیکھ لیں تو چاند نظر آ جائے گا۔

رویت ہلال کمیٹی کے ذی الحج کے چاند سے متعلق اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئے گا،وہ کہتے ہیں بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی حلال ہے یا حرام علمائے کرام پہلے یہ طے کر لیں، نمازگھڑی دیکھ کر ہوسکتی ہےتو چاند ٹیکنالوجی کی مدد سے کیوں نہیں دیکھا جا سکتا۔

ذوالحج کے چاند سے متعلق فواد چوہدری کی پیش گوئی

خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عیدالاضحیٰ یکم اگست 2020 کو ہو گی۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے ذی الحج کے چاند سے متعلق پیش گوئی کی تھی کہ ذُوالحجہ 1441 ہجری کےچاند کی پیدائش رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہو چکی ہے، آج پاکستان میں کراچی اور گرد ونواح کے مطلع میں چاند نظر آ جائے گا۔


متعلقہ خبریں