خیبرپختونخوا میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا

فائل فوٹو


پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ صحت نے 25 دن کے اعداد وشمار جاری کردیے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق اسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک مریضوں میں کمی ہوئی ہے اور متاثرہ مریضوں کے داخلے کی شرح بھی کمی آئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل تشویشناک مریضوں میں 44 فیصد کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ کے مریضوں کی شرح میں 44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 177 وینٹی لیٹرز میں سے اس وقت 63 وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریض ہیں۔
631 ایچ ڈی یو بیڈز میں سے 179 پر کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 5599 ہو گئی ہے اور2 لاکھ 63 ہزار 496 افراد متاثر ہیں۔ دو لاکھ پانچ ہزار 929 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف 1587 کیسز رپورٹ ہوئے اور 31 افراد کا انتقال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ: کورونا سے مزید 22 افراد جاں بحق، 880 متاثر

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 ہزار 108 ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں کورونا کے 17 لاکھ 40 ہزار 768 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں 7 ہزار 977، پنجاب 7 ہزار 24، خیبر پختونخوا 2 ہزار 275، بلوچستان 194،  آزاد کشمیر میں 277 اور اسلام آباد میں ایک ہزار 259 میں ٹیسٹ کئے گئے۔ گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 102 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار سات ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 32086 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11436، اسلام آباد 14,599، آزاد جموں و کشمیر1,915، گلگت بلتستان 1849 اور پنجاب میں 90191 کورونا مریض ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 83، سندھ میں ایک ہزار 993، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 142، اسلام آباد میں 159، بلوچستان میں 132، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں