مصر، لیبیا میں فوج کشی کا ارادہ ترک کردے۔ رجب طیب ایردوان


انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے خبردار کیا ہے کہ مصر، لیبیا میں فوج کشی کا ارادہ ترک کردے۔

لیبیا میں جھڑپیں جاری، بمباری سے مزید گیارہ ہلاک

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کے صدر نے واضح طور پر کہا ہے کہ مصر کسی بھی طرح کی خوش فہمی میں نہ رہے۔

رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے لیبیا کی صورتحال پہ نگاہ رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو لیبیا کے اندر فوجی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

آیا صوفیہ میں 24 جولائی کو پہلی نماز ادا کی جائےگی،ترک صدر

خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے صدر نے کہا کہ لیبیا میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیبیا میں باغی ملیشیا کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹنے کے اقدام کو روکا ہے۔

مصر کی پارلیمنٹ نے  ملک سے باہر فوج کو تعینات کرنے کی ایک دن قبل ہی منظوری دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے کے بعد لیبیا میں دونوں متحارب گروپس کی لڑائی میں مصر اورترکی براہ راست ایک دوسرے کے مد مقابل آسکتے ہیں۔

ترکی: صدر کے دستخط، آیا صوفیہ میوزیم سے پھر مسجد میں تبدیل

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے لیبیا کے شہر سرت کو سرخ لکیر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یہاں حملہ ہوا تو مصر کی فوج مغربی سرحد کی حفاظت کے لیے لیبیا میں داخل ہوگی۔


متعلقہ خبریں