کورونا وائرس: دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 62 لاکھ سے بڑھ گئی


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 48 ہزار 445 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 62 لاکھ 2 ہزار 385 افراد متاثر ہوئے جبکہ 99 لاکھ 13 ہزار 232 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 15 ہزار 709 ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 398  تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

برازیل میں 23 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 86 ہزار 496 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہے اور 32 ہزار 96 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 6 ہزار 720 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 192 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 4 لاکھ 34 ہزار 200 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا برازیل کے شہریوں پر کورونا ویکسین کا ٹرائل

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 30 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں تین لاکھ 85 ہزار 36 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 43 ہزار 374 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 20 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 432 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 19 ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: عالمی سطح پر مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، شاہ محمود

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 738 ہو گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں