کورونا وائرس، امریکی صدر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کے لیے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹے بجا دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کورونا وبا ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھے گی اور اگر امریکہ نے کورونا ویکسین تیار کرلی تو چین کی مدد کریں گے۔

امریکی صدر نے اپنے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو ماسک پہننے کا حکم دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک پہننے کا حکم نہیں دے سکتا کیونکہ لوگوں کو ذاتی آزادی ہونی چاہیے قومی ماسک مینڈیٹ سے متفق نہیں ہوں تاہم میرا ذاتی طور پر یہ خیال ہے کہ ماسک پہننا چاہیے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں اس رائے سے اتفاق نہیں کرتا کہ ہر کوئی ماسک پہنے کیونکہ پہلے کہا گیا ماسک نہ پہنیں لیکن پھر اچانک سب کہنے لگے کہ ماسک پہنیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیمو کریٹ رہنما بیوقوفوں کی طرح شہروں میں حکومت کر رہے ہیں اور پولیس کے دفاع کرنے کے لیے شہروں میں تشدد بڑھایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی سائنسدان ڈاکٹرانتھونی فاوچی نے امریکی شہریوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں امریکہ عالمی ادارہ صحت کو چین سے زیادہ پیسے کیوں دے؟ٹرمپ

امریکی سائنسدان نے کہا کہ ریاست کے مقامی عہدیدار ماسک پہننے سے متعلق مزید اقدامات کریں کیونکہ مجھے لگ رہا ہے کہ ہم وبائی مرض پر قابو پانے کی راہ پر گامزن ہیں۔

انتھونی فاوچی نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں ایک کورونا ویکسین ٹرائل تھری میں داخل ہو گی۔


متعلقہ خبریں