کولمبیا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 9 فوجی اہلکار ہلاک

کولمبیا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 9 فوجی اہلکار ہلاک

کولمبیا: کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں 9 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کا ہیلی کاپٹر گوریلا تنظیم کے خلاف آپریشن میں مصروف تھا کہ حادثہ پیش آ گیا۔ حادثے میں دو فوجی لاپتہ بھی ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

زخمی ہونے والے فوجیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہیلی کاپٹر میں 17 فوجی اہلکار سوار تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم فوج نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

فوجی حکام کا کہنا ہے ہیلی کاپٹر چوکو کے جنگلات کے علاقے سے فوجی اڈے کی جانب سفر کر رہا تھا کہ کالڈاس میں حادثہ پیش آیا۔

دو ماہ قبل کینیڈین فضائیہ کا جنگی طیارہ برٹش کولمبیا میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں دو پائلٹس میں سے ایک خاتون پائلٹ ہلاک ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں طالبان نے امریکی ہیلی کاپٹر مار گرایا، دو فوجی ہلاک

طیارہ حادثے میں ایک کریو ممبر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا تھا۔ سنگل انجن والے اسنوبرڈ کے دو کریو ممبرز جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

کینیڈین سیکیورٹی فورسز کے مطابق فضا میں ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم پائلٹ کے جہاز سے نکلتے ہی جہاز گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں کولمبیا، کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک

مقامی میڈیا کے مطابق طیاری کملوپس ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارہ ایلیٹ ائر فورس کی ٹیم کا حصہ تھا جو کورونا کے خلاف عوامی کوششوں پر انہیں سلام پیش کر رہا تھا۔

طیارہ مقامی آبادی میں ایک گھر کے قریب گرا تھا تاہم شہری کسی بھی جانی نقصان سے محفوظ رہے۔


متعلقہ خبریں