غیرملکی میڈیاکا لائن آف کنٹرول کا دورہ



اسلام آباد: غیرملکی میڈیا کے وفد نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں کے جائزے کےلیے پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے۔

وفد نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے متاثرہ افراد کیساتھ ملاقاتیں کیں اور نقصانات کا جائزہ لیا۔

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے کورونا وبا کے پیش نظر عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیل کی تھی لیکن بھارت نے اس اپیل کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔

انتونیو گوئترس کی اپیل کے برعکس بھارتی فورسز شہری آبادی پر اشتعال انگیزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے اجازت نہیں لیکن پاکستان نے مکمل رسائی دی ہے۔

اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن ایل او سی کے پار کام نہیں کر سکتا جب کہ پاکستان نے مشن کو آزادانہ ماحول دیا

غیرملکی میڈیا کا وفد آج پھر لائن آف کنٹرول کے دورے کیلئے اسلام آباد سے روانہ ہوگیا ہے۔ غیرملکی میڈیا آئندہ ماہ بھارتی مظالم، 5 اگست کے غیرقانونی اقدامات کو سال پورا ہونے سے قبل دورہ کر رہا ہے۔

غیرملکی میڈیا، اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی، مقامی آبادی تک مکمل رسائی دی جا رہی ہے۔ مذکورہ وفد چری کوٹ سیکٹر میں فائر بندی انتظام کی بھارتی خلاف ورزیوں کا ازخود مشاہدہ کرے گا۔

غیرملکی صحافی بھارتی اشتعال انگیزیوں کا شکار افراد سے ملیں گے اور نقصانات کا جائزہ بھی لیں گے۔ مظلوم کشمیریوں پر بھارت مظالم سے پردہ اٹھانے والےفرانسیسی صحافی پال کومیٹی نے بھی  پاکستان سے بھی لائن آف کنٹرول تک آزادانہ رسائی مانگی تھی، جو دی گئی ہے۔ پاکستان نے ایل او سی، قبائلی اضلاع، واہگہ سرحد تک آزادانہ رسائی دی۔

ہندوستان رواں سال لائن آف کنٹرول پر 1744 خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔ بھارتی فورسز کی ایل او سی پر پے درپے اشتعال انگیزیوں میں 14 معصوم شہری شہید اور 135 زخمی ہوئے۔ شہداء میں 5 بچے، 5 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔ زخمیوں میں 36 بچے، 44 خواتین اور 55 مرد شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں