فنی سرگرمیاں ٹیکنالوجی کے ذریعے بحال کرنے کیلئے الحمرا آرٹس کونسل ان ایکشن

فنی سرگرمیاں ٹیکنالوجی کے ذریعے بحال کرنے کیلئے الحمرا آرٹس کونسل ان ایکشن

لاہور: کورونا وائرس کے باعث ٹھپ پڑی فن و ثقافت کی سرگرمیاں ٹیکنالوجی کے ذریعے بحال کرنے کے لیے الحمرا آرٹس کونسل ان ایکشن ہے۔

الحمرا آرٹس کونسل نے مختلف تربیتی کورسز آن لائن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کا عالمی دن، ملک کے مرکزی شہروں میں تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد

فنون لطیفہ کے فروغ کے لئے الحمرا آرٹس کونسل کی جانب سے ایہک اچھی کاوش فن کے دلدادہ لوگ اب بلامعاوضہ موسیقی، ستار، گٹار، طبلہ اور بانسری سمیت آرٹ کی دیگر اصناف کی تربیت حاصل کر سکیں گے، الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نے تربیتی ویڈیوز آن لائن پیش کر دیں۔

فن کاروں کے مطابق کورونا کے سبب درپیش صورت حال میں جہاں یہ ویڈیوز سیکھنے میں مدد گار ہوں گی وہیں تفریح کا ذریعہ بھی بنیں گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل ثمن رائے کہتی ہیں کہ تربیتی ویڈیوز ریلیز کرنا فن کو زندہ رکھنے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں میٹل آرٹ کے نمونے بنانے والا انوکھا آرٹسٹ

موسیقار سجاد طافو کا کہنا ہے کہ ان تربیتی ویڈیو سے موسیقی کے طلباء بھی مستفید ہو سکتے ہیں جبکہ دیگر عوام بھی انجوائے کریں گے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل چمن رائے نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حالات میں فن و ثقافت کی سرگرمیاں بالکل ماند پڑ چکی تھیں، اس لیے ہم نے سوچا تمام سرگرمیوں کو ریکارڑ کر کے پیش کر دیں۔

الحمرا انتظامیہ پرامید ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر جاری ہونے والی ویڈیوز نوجوانوں کی خوب توجہ حاصل کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: کاروبار کے ساتھ سیاحتی سرگرمیاں بحال ہونے کا امکان

موذی وائرس سے بچاؤ کیلئے محدود رہنا ضروری ہے، ایسے میں گھر بیٹھے ہی موبائل یا کمپیوٹر اسکرین پر من پسند کام سیکھنے کو ملے تو اس سے بہتر کیا ہو سکتا ہے؟


متعلقہ خبریں