وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں بیٹے کے ماں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس



راولپنڈی: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد میں بیٹے کے ماں پر تشدد کرنے کا واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آر پی او راولپنڈی احسن یونس سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: پانی کی موٹر پر جھگڑا، پولیس اہلکار نے پڑوسی کو قتل کر دیا

بزرگ خاتون گلناز بی بی پر تشدد کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں پیش آیا۔ واقعہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم ارسلان نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اپنی والدہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔

بہن نے بھائی کی جانب سے والدہ پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے خاتون کا میڈیکل کرایا اور ملزم ارسلان اور اس کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں بے پناہ اضافہ

ویڈیو وائرل ہونے پر سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کو فوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس بارے میں ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی راولپنڈی کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوۓ ملزمان کو گرفتار کیا جاۓ گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے اور خاتون پر بیہمانہ تشدد کرنے والے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن:مردوں پر گھریلوتشدد کے واقعات میں اضافہ، ہیلپ لائن قائم

دوسری جانب سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ شہریوں پر تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جاۓ گا۔


متعلقہ خبریں