فواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی میں تنازعہ ختم ہونا چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد میں مندر کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ریسرچ ونگ کو بھیجا گیا قبلہ ایاز

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز


اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی میں تنازعہ ختم ہونا چاہیے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رویت ہلال کے بغیر چاند کا اعلان نہیں کیا جا سکتا جبکہ
رویت ہلال کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل نے اہم تجاویز بھی دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال اور رویت ہلال کمیٹی دونوں کو لے کر آگے بڑھا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رویت ہلال کمیٹی نے ذوالحجہ کا چاند نہ نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے عید الضحیٰ یکم اگست کو ہونے کا اعلان کیا جبکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی نظر میں چاند نظر آ چکا ہے اور وہ عید الضحیٰ 31 جولائی کو ہونے کا پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ذالحج کے چاند سے متعلق پیش گوئی کی تھی کہ ذالحجہ 1441 ہجری کے چاند کی پیدائش رات 10 بجکر33منٹ پر ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سائنسی لحاظ سے ذی الحج کا چاند نظر آ چکا ہے، فواد چودھری

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ آج ملک میں مطلع صاف ہونے کی وجہ سے کراچی اور گرد و نواح میں چاند نظر آئے گا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر بادل ہیں تو روٹ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور صحیح مقام دیکھیں۔


متعلقہ خبریں