اسٹاک مارکیٹ میں 104 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت اختتام ہوا۔

بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس 104 پوائنٹس اضافے سے 37804 کی سطح پربند ہوا۔

خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران تیزی کا رجحان رہا اور 100 میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 319.72 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 37,650.57 کی سطح پر ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 167.63 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10گرام سونا ایک ہزار 286روپے اضافے کے ساتھ 98ہزار 594روپے ہوگیا۔

گزشتہ روز مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2250 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ دس گرام سونا 1929 روپے اضافے 97 ہزار 308 روپے کا ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے سستا

یاد رہے کہ دو روز قبل سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 250 روپے ہو گئی تھی۔

خیال رہے کہ  معاشی تھنک ٹینک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی وبا سے عوام کا تحفظ اور اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن ہے۔ معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کا احساس پروگرام کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انتہائی مستحق افراد کی مدد کے لیے احساس پروگرام میں توسیع کی ضرورت ہے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں راعات کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ حکومت غریب عوام کو سستی رہائش فراہم کرنا چاہتے ہے۔


متعلقہ خبریں