سندھ میں کورونا سے مزید 19 مریض جاں بحق


کراچی: سندھ میں کورونا وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی جانب سے تازہ اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں اب تک اموات کی تعداد 2ہزار60 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 109 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے اب تک ایک لاکھ 15ہزار 213 کیسز ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق اس وقت 495 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 72 وینٹی لیٹرزپرہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 714 نئےکیسزکی تشخیص ہوئی ہے۔ ضلع وسطی میں 302، ضلع شرقی میں 200، ضلع جنوبی میں 94، ضلع کورنگی میں 87، ضلع ملیر 39 اورضلع غربی میں 31 کورونا کے کیسزہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عالمی وبا سے بچنے کیلئے ایس اوپیزپرلازمی طورپرعمل کیا جائے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 5677 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 67 ہزار 428  افراد متاثر ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ دس ہزار 468 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف 1332 کیسز رپورٹ ہوئے اور 38 افراد کا انتقال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ: کورونا سے مزید 22 افراد جاں بحق، 880 متاثر

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 18 ہزار 331 ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں کورونا کے 17 لاکھ 76 ہزار 882 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 104 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 32,523 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11,469، اسلام آباد 14,701، آزاد جموں و کشمیر 1,937، گلگت بلتستان 1,878 اور پنجاب میں 90,816 کورونا مریض ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 41، سندھ میں دو ہزار 95، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 153، اسلام آباد میں 161، بلوچستان میں 135، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 45 ہو چکی ہے۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے


متعلقہ خبریں