صدر مملکت عارف علوی کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ


اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی نے بدھ کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔

نیشنل کوآرڈی نیٹراین سی اوسی لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان نےصدرمملکت کااستقبال کیا۔ صدرمملکت کو وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے بریفنگ دی۔

اسد عمر نے صدر مملکت کو بتایا کہ این سی او سی کی کوششوں سے ملک میں کورونا کیسز میں نمایا کمی آئی ہے۔

صدرمملکت کوکورونا سے نمٹنے میں این سی اوسی کے کردار اور مختلف اقدامات سےآگاہ کیا گیا۔ صدرکوقومی صحت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات پربریفنگ دی گئی۔

صدرعارف علوی نے این سی اوسی کی کارکردگی کو سراہا ۔ صدر نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پرلڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت عارف علوی نےعیدالاضحیٰ کے موقع  پر صوبوں کو ایس اوپیز پرعملداری کی ہدایت کردی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے  کورونا وبا کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ این سی اوسی کی مربوط اور بہترحکمت عملی سے مثبت نتائج سامنے آئے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا بھر میں اموات 6 لاکھ 20 ہزار سے بڑھ گئیں

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ این سی اوسی نے روزانہ کے اعدادوشمارمرتب کرکے قابل اعتبار ڈیٹا بیس فراہم کیا۔ این سی اوسی نےاعدادوشمارکی بنیاد پرایس اوپیزکی تیاری اورنفاذ میں بنیادی کردار اداکیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا سے بدلتے ہوئے حالات میں پاکستانی قوم نے صبرواستقامت کامظاہرہ کیا۔ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ہیلتھ پروفیشنلزکاکردارقابل تحسین ہے۔ چاروں صوبوں کےہیلتھ ورکرزنےگراں قدرخدمات سرانجام دیں

وزیراعطم عمران خان نے ہدایت کی  تھی کہ کورونا بیماری کے پھیلاوَ میں کمی کو یقینی بنانےکیلئے ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمد جاری رکھا جائے۔اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی کوکامیاب بنانےکیلئےہنگامی اقدامات کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں