اقتدار ملا تو امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی ختم کروں گا، جوبائیڈن

امریکی صدر نے اہم اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدراتی امید وار جوبائیڈن نے مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے روز ہی مسلمانوں پر عائد پابندی کا خاتمہ کریں گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ مستقبل میں آگے بڑھنے کے خواہش مند ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے الفاظ، پالیسیوں اور اپنے کاموں کے ذریعے  پورے ملک میں نفرت میں اضافہ کیا ہے۔ ڈیموکریٹک امیدوار نے خطاب کا اختتام حدیث پاک سے کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو سخت نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں دوبارہ صدارتی انتخاب میں جیتنے سے روکنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت:ملر کی تحقیات مکمل

ہم نیوز کے مطابق امریکی صدر نے الزام عائد کیا تھا کہ چین خواہش مند ہے کہ آئندہ امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیمو کریٹ امیدوار جوبائیڈن کامیاب ہوں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پرکہا تھا کہ وہ چین کے خلاف مختلف آپشنز پرغورکر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے گزشتہ مہینے بھی کہا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وہ چین سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے جن میں چین نوازی کا بھی الزام شامل تھا۔


متعلقہ خبریں