پاکستان میں کورونا سے مزید 54 افراد چل بسے، 1209 نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 5763 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 70 ہزار 400 افراد متاثر ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ 19 ہزار 783 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ: کورونا سے مزید 22 افراد جاں بحق، 880 متاثر

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف 1209 کیسز رپورٹ ہوئے اور 54 افراد کا انتقال ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار چھ ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 18 لاکھ 21 ہزار 296 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 50 ہزار307 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 213 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 32,898 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11,523، اسلام آباد 14,766، آزاد جموں و کشمیر 1,989، گلگت بلتستان 1,918 اور پنجاب میں 91,423 کورونا مریض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے پھیلاوَ کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم ہیں، اسدعمر

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 105، سندھ میں دو ہزار 96، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 169، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 46 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 248 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار859 ہے۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے صحت یاب مریض مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں