افغانستان: ہرات میں افغان فورسز کی بمباری سے 20 افراد ہلاک

فوٹو: فائل


کابل: افغانستان کے صوبے ہرات میں افغان فورسز کی فضائی بمباری سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

افغان میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں عام شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 8 عام شہری جاں بحق ہوئے جب کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل: نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، امام مسجد سمیت چار افراد جاں بحق

اس ضمن میں گورنر ہرات دفتر کا کہنا ہے کہ افغان فضائیہ نے طالبان کو نشانہ بنایا، حملے میں طالبان کے کئی رہنما ہلاک ہوئے۔

افغان فورسز کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی خبروں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات عمل میں لانے کے بعد نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں