کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟



پاکستان میں عیدالاضحیٰ کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کر چکی ہے لیکن وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری نے ذوالحج کے چاند کے تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ پہلی کا چاند ہے۔ کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند سر آسماں رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کر لیں۔

فواد چوہری کے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ شروع ہوگیا جس میں رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ہم نیوز کے پروگرام’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سب نے چاند دیکھا ہے اور وہ پہلی تاریخ کا نہیں تھا۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ وہ عید تو ریاست کیساتھ ہی کریں گے اور امید ہے کہ رویت ہلال کمیٹی والے شرمندہ ہوں گے۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس سے ایک روز قبل فواد چوہدری نے کہا کہ ذوالحج1441 ہجری کےچاند کی پیدائش رات 10بج کر33منٹ پر ہوچکی ہے، کراچی اور گرد ونواح کے مطلع میں چاند نظر آ جائے گا۔

جس دن رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس بلایا اس دن پورے میں بادل تھے اور کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کی بنیاد پر عید الاضحیٰ کیلئے یکم اگست کی تاریخ کا اعلان کیا۔ دوسرے دن جب مطلع صاف ہوا تو چاند کی عمر زیادہ تھا۔ دو تاریخ کا چاند ہونے کے باعث عوام نے ہلال کمیٹی کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تاہم فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب عید ریاستی اعلان کے مطابق ہی منائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں